فضل اللہ کی تلاش اور حوالگی کے متعلق افغان حکومت سے بات چل رہی ہے، سرتاج عزیز

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں جاری لڑائی کی وجہ سے امن مذاکرات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

امن مذاکرات کے لیے آنے والے چند ہفتے انتہائی اہم ہوں گے۔ قطر یا استنبول میں امن مذاکرات کے انعقاد کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکام سے طالبان رہنما فضل اللہ کو تلاش کرنے اور حوالگی کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ بھارت سے تعلقات میں پیش رفت نہیں ہو سکی، بھارت مذاکرات کی بحالی سے انکار کر رہا ہے۔