فضل الرحمان گھر میں تابعدار شوہر، باہر جاہ و جلال دکھاتے ہیں : رانا ثنااللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) سیاست میں تحفظ حقوق نسواں ایکٹ کی گونج۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے تحفظ خواتین ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کڑے سے مستثنیٰ ہو جائیں گے وہ گھر میں تابعدار شوہر اور باہر جاہ و جلا ل دکھاتے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے پرویز الٰہی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہتے ہیں زندگی بھر شہباز شریف سے جلتے رہیں گے۔ پرویز الٰہی آیت الکرسی پڑھ کر خود پر دم کیا کریں۔