ایف بی آئی نیشنل سیکیورٹی لیکس کو روکنے میں ناکام ہو گئی: ٹرمپ

Trump

Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور پھڈا مول لے لیا۔ عدالت اور میڈیا کے بعد اب خفیہ ایجنسی ایف بی آئی پر برس پڑے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی نیشنل سیکیورٹی لیکس کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

نااہلی کا یہ عالم ہے کہ وہ خود اپنے اندر لیکس کو کنٹرول نہیں کر سکتی۔ امریکی صدر کہتے ہیں سیکیورٹی لیکرز امریکی نظام میں سرایت کر چکے ہیں جو قومی سلامتی سے متعلق خفیہ معلومات میڈیا کو فراہم کرتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکیورٹی لیکس کو ملک کے لیے تباہ کن قرار دے دیا۔