ایف بی آر کو آف شور کمپنیوں کے 140 مالکان کی تلاش

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) آف شور کمپنیز کے متعلق شو کاز نوٹس کا جواب نہ دینے والوں کے خلاف ایکشن کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ دو روز میں شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر جرمانے عائد کئے جانے پر غور۔ پندرہ دنوں میں 25 ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق، آف شور کمپنیوں کے 140 مالکان کی تلاش جاری ہے۔ نادرا نے ایف بی آر کے ایک ما ہ پہلے لکھے گئے خط کا زبانی جواب دے دیا۔ نادرا کی جانب سے اگلے 2 روز میں ضروری کارروائی کر کے تحریری جواب دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، چند آف شور کمپنیوں کے مالکان نے ایف بی آر تحقیقات کو چیلنج کر رکھا ہے جن افراد کو نوٹسز بھیجے گئے ان میں سے 37 نے جواب نہیں دیا۔ جواب نہ ملنے پر فی کس 25 ہزار روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ مقررہ مدت تک جواب نہ آنے پر جرمانہ بڑھایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب، 23 آف شور کمپنیوں کے مالکان نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے رہا ئشی نہیں ہیں۔