ایف بی آر نے آف شور کمپنیز کے حوالے سے اسکیم لانے کا اعلان کر دیا

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) بیرون ملک آف شور کمپنیز میں رکھا گیا سرمایہ پاکستان لانے کیلئے پیکج کی تیاری۔ ایف بی آر نے سرمایہ چھپانے اور ٹیکس چرانے والوں کیخلاف کمر کس لی۔

مہنگائی کی بڑھتی شرح سے 300 ارب روپے ٹیکس حاصل ہونے کی امید۔ کرکٹ بورڈ کی آمدن پر بھی ٹیکس کی چُھری چلا دی۔ ایف بی آر نے پہلی بار چھ کروڑ موبائل فون صارفین کو ٹیکس دہندہ تسلیم کر لیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام نے بتایا کہ غیر رجسٹرڈ ریٹلرز پر دو فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

برآمدی مصنوعات کی مقامی مارکیٹ میں فروخت پر 5 فیصد سیلز ٹیکس دینا ہو گا ۔ اس سے کپڑے ، جوتے اور چمڑے کی مصنوعات مہنگی ہو سکتی ہیں۔