ایف بی آر کا عملہ ٹیکس دہندگان کو ہراساں کر رہا ہے: سلیم مانڈوی والا

Saleem Mandviwala

Saleem Mandviwala

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینے والے کے گھر پولیس لے کر جانا، ان کی بہت بڑی توہین ہے۔

ایف بی آر نے کنتے ٹیکس نہ دینے والوں کے گھر چھاپے مارے؟۔ اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو نثار محمد خان نے ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی اور بتایا کہ گزشتہ مالی سال 3112 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس جمع کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے عید پر نئے کر نوٹ بحران کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ اس سال عید پر نئے کرنسی نوٹ کی ڈیمانڈ بہت بڑھ گئی۔ صرف رمضان میں 68 بلین روپے کے دس سے پانچ سو مالیت کے نوٹ جاری کئے۔ جبکہ ایک ہزار اور پانچ ہزار روپے کے 290 ارب روپے کے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے۔ کمیٹی نے ہدایت کہ عید پر ہر بینک کے کھاتہ دار کو نئے نوٹ دینے کے لیے نظام بنایا جائے۔