ایف سی کے اہلکار پائی خیل کے رہائشی محمد سلیم کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (قاری صاحب) کے ساکوئٹہ دھماکے میں شہید ہونیوالے ایف سی کے اہلکار پائی خیل کے رہائشی محمد سلیم کو فوجی اعزازتھ سپردخاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز کوئٹہ میں ایف سی کے اہلکاروں پر ہونیوالے دھماکہ میں پائی خیل کے رہائشی 27سالہ نوجوان محمدسلیم ولدغلام محمدشہید ہوگئے تھے۔

جن کی میت کوکوئٹہ سے آبائی گائوں پائی خیل میںلایاگیا۔شہیدوالدین کااکلوتابیٹااوردوبہنوں کااکلوتابھائی تھا۔جس کی نمازِجنازہ مفتی سلطان احمدقادری نے پڑھائی۔

ان کی نمازِجنازہ میں مذہبی راہنماقاری آصف عنایت اللہ چشتی،مولوی امیرعبداللہ خان،مولوی محمدحنیف نقشبندی،حافظ کریم اللہ چشتی،سیاسی شخصیات چیئرمین عنایت اللہ خان،جماعت اسلامی حلقہ پی پی 44کے گروپ لیڈرعبدالوہاب خان نیازی،سماجی شخصیات احمدنوازخان نیازی،ماسٹرجہان خان،ریٹائرڈتھانیدارحاجی حبیب اللہ خان کے علاوہ کثیرتعدادلوگوں نے شرکت کی۔

سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔جہاں پرژوب بلوچشتان سے نائب صوبیدارسیدمحمداپنی دس رکنی اہلکاروں کے ٹیم کے ساتھ انہیں فوجی اعزازکے ساتھ قبرپرپھولوں کاگلدستہ چڑھایااورانہیں فوجی اعزازکے ساتھ سلامی پیش کی۔اوربعدازاں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی۔