خوف و دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ فلم “بون ٹوماہاک” کا ٹریلر ریلیز

Bone Tomahawk

Bone Tomahawk

لاہور (جیوڈیسک) خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہالی وڈ فلم “بون ٹوماہاک ” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم 23 اکتوبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی ۔ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فلم “بون ٹوماہاک ” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی کچھ افراد پر مبنی ایک گروپ کے گرد گھومتی ہے جو وحشی آدم خوروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے افراد کو بچانے کے لیے ان کے ٹھکانوں کا رخ کرتے ہیں جہاں ان کا سامنا مکار اور بے رحم دشمن سے ہوتا ہے۔

ایس کریگ زاہلر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم تئیس اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔