میں وفاقی اداروں کے خلاف 40 افراد کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

Kot radha kishan

Kot radha kishan

کوٹ رادھاکشن (محمد عمران سلفی سے) میں وفاقی اداروں کے خلاف 40 افراد کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، تفصیلات کے مطابق وفاقی اداروں کے وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی ہدایت پر عوامی شکایات کا ازالہ ان کی دہلیز پر حل کرنے کا سلسلہ شروع میں تحصیل لیول تک توسیع کر دی گئی، اب وفاقی محتسب کے نمائندے ہر تحصیل میں جا کر عوامی شکایات کا ازالہ کیا کریں گے اور تمام وفاقی اداروں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیا کریں گے۔

اس سلسلہ میں گزشتہ روز واپڈا آفس کوٹ رادھاکشن میں کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خان نے وفاقی اداروں کے خلاف40 درخواستوں کی سماعت کی، اور 40افراد کی شکایات کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے، کنسلٹنٹ وفاقی محتسب محمد اشرف خان نے کہا کہ وفاقی محتسب پاکستان سلمان فاروقی نے یکم جنوری تا 31مارچ تک عوامی شکایات کو ان کے اضلاع میں جاکر حل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے،جس کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد نے وفاقی محتسب کی طرف رجوع کرنا شروع کر دیا، اور اس سلسلہ کو بے حد پذیرائی ملی۔

وفاقی محتسب پاکستان سلمان فاروقی نے اس سلسلہ کی مقبولیت کے پیش نظر اس میںتحصیل لیول تک توسیع کر دی ہے،اب وفاقی اداروں کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہر تحصیل میں جا کر عوام کی دہلیز پر حل کی جائیں گی، عوام واپڈا، سوئی گیس، نادرا ودیگر وفاقی اداروں کے خلاف درخواستیں ہمیں ای میل کے ذریعے دفتر جا کر یا ہر ضلع میں جانے والے ہمارے نمائندوں کو دے سکتے ہیں، جن کی سماعت کیلئے انہیں دفتر کی طرف سے اطلاع کر دی جائے گی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313