وفاقی بجٹ 2015-16 کل پیش کیا جائیگا، حجم 40 کھرب روپے سے زائد ہو گا

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔

اجلاس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوگا جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ، تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں معیشت کی بحالی، توانائی بحران کے خاتمے، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔