ساڑھے چوالیس کھرب کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) مالی سال 17-2016ء کا بجٹ حجم ساڑھے 44 کھرب روپے سے زائد۔ دفاعی اخراجات میں 117 ارب کا اضافہ۔ عوام کیلئے سبسڈی وہی 169 ارب روپے رہے گی۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق دفاع کیلئے 900 ارب، قرضوں اور سود کی ادائیگی کیلئے 1600 ارب رکھے گئے ہیں۔ بجٹ میں ٹیکس سے 3620 ارب اور دیگر ذرائع سے 950 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بجٹ خسارہ بے قابو ہو کر 1250 ارب روپے سے زائد رہے گا۔

نئے مالی سال میں عوام کی سبسڈی کیلئے رقم میں کوئی اضافہ تجویز نہیں کیا گیا اور نئے بجٹ میں اس کیلئے 169 ارب روپے ہی رکھے گئے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 107 ارب اور تنخواہوں و پنشن کیلئے 615 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔