وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم کی زیر صدارت ہو گا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وزير اعظم ہاؤس کے مطابق وزيراعظم نواز شريف نے وفاقی کابينہ کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔ وزيراعظم نواز شريف اجلاس کی صدارت کريں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس ميں بجٹ تجاویز اور گيس کی قیمتوں پرغور کيا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ حکمت عملی کی دستاويزات بھی پيش کی جائيں گی۔

وفاقی وزير خزانہ اسحاق ڈار بجٹ دستاويزات سے متعلق کابينہ کے ارکان کو بريفنگ ديں گے۔