وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آج کراچی کا اہم دورہ کریں گے

Chaudhry Nisar Ali Khan

Chaudhry Nisar Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آج کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ امن و امان سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ امن وامان سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں کراچی میں حالیہ بد امنی کی لہر کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ کراچی آپریشن پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار وزیراعلیٰ سندھ سمیت ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں امجد صابری قتل کیس اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا کے معاملے پر پیشرفت پر بھی بات چیت کی جائے گی۔