وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا دورہ واہ کینٹ

Chaudhry Nisar Ali Khan

Chaudhry Nisar Ali Khan

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا دورہ واہ کینٹ، جدید طرز پر تیار ہونے والے واہ جنرل ہسپتال کے تعمیرات کام کا جائزہ لیا، تعمیر امسال ماہ جولائی تک مکمل کرنے کی ہدائت، جمعہ کے روز جب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جب تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لئے واہ جنرل ہسپتال پہنچے تو اس موقع پر مقامی مسلم لیگ ن کے رہنما ایم پی اے ملک عمر فاروق ، مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے رہنما شیخ زیشان سعید،راجہ سرفراز اصغر، راجہ شیراز اصغر ، سردار ممتاز پسوال ضلعی صدر، فیاض خان تنولی تحصیل صدر ، راجہ عامر سعید صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا، انتظامی امور کے افسران ڈی سی او راولپنڈی ، اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ، ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان،کے علاوہ کثیر تعداد میں لیگی کارکنان موجود تھے۔

چوہدری نثار علی خان کو زیر تعمیر پانچ سو بیڈز پر مشتمل واہ جنرل ہسپتال سے متعلق خصوصی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس وقت تک 942.53 ملین روپے مختص ہوچکے ہیںجبکہ ہسپتال کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے،چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ واہ جنرل ہسپتال کا کام معیاری ہونا چاہئے ، جبکہ اسے جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا جائے جس میں عوا م کو صحت کے حوالے سے جدید سہولیات میسر ہوں،جبکہ عمارت دیدہ زیب ہونی چاہئے،اس موقع پر انھوں نے ہسپتال کو جی ٹی روڈ سے ملانے والی لنک روڈ کی پختگی کے بھی موقع پر احکامات جاری کئے، چوہدری نثار علی خان نے اپنے دورہ واہ کینٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو سے اجتناب کیا،اور واہ جنرل ہسپتال کے معائنہ کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038