وفاقی آرڈیننس صوبوں کیلئے اچھا نہیں ہو گا: مولا بخش چانڈیو

Maula Bakhsh Chandio

Maula Bakhsh Chandio

کراچی (جیوڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ نے ایک بار پھر وفاق کے آرڈیننس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہتے ہیں آرٹیکل سے وفاق کے مقاصد پورے ہو جائیں گے لیکن یہ صوبوں کیلئے اچھا نہیں ہو گا۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ داعش کا کوئی وجود نہیں اب پنجاب کے شہروں سے لوگ پکڑے جا رہے ہیں۔ سندھ میں دہشتگردی ڈھونڈنے والے بتائیں کیا پنجاب میں خطرہ نہیں؟۔

مشیر اطلاعات سندھ نے گرینڈ الائنس کو پھر گرنیڈ الائنس قرار دے دیا یہ بھی کہہ دیا کہ کسی کے اکسانے پر کوئی اپنا سیاسی مستقبل داؤ پر نہیں لگائے گا۔