وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ کی طرف سے 26 افراد کی آور بلنگ فوری درست کرنے کا حکم

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد للیانی (نامہ نگار) وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ کی طرف سے 26 افراد کی آور بلنگ فوری درست کرنے کا حکم, وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی ہدایت پر عوامی شکایات کا ازالہ ان کی دہلیز پر حل کرنے کا سلسلہ جاری، سوئی گیس کے خلاف دی گئی درخواستوں کی سماعت نہ ہو سکی، تفصیلات کے مطابق سلمان فاروقی وفاقی محتسب پاکستان کے حکم پر محمد اشرف خاں کنسلٹنٹ وفاقی محتسب پاکستان نے ڈی سی او آفس قصور میںقصور سٹی اور چونیاں کے علاقوںسے واپڈا کے خلاف دی گئی 26 درخواستوں کی سماعت کی، جس میں ٹیولزکو واپڈا اہلکاروں نے 15 سے 20 لاکھ روپے تک کے زائد بل ڈالے تھے،

جنہیں موقع پر درست کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، جبکہ محکمہ سوئی گیس کے خلاف 6درخواستیں دی گئی تھی جو محکمہ کے نمائندہ کے نہ آنے کی وجہ سے جن کی سماعت نہ ہو گی، متاثرین کو آئندہ سماعت کی اطلاع بذریعہ فون دے دی جائے گی، اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب پاکستان سلمان فاروقی کے حکم پر وفاقی اداروں کے خلاف شکایات ان کی دہلیز پر حل کرنے کے سلسلے کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، اور عوام اس سے مستفید بھی ہو رہے ہیں، اس سلسلہ کو جاری رکھا جائے گی ۔