وفاقی محتسب اعلی کی طرف سے عوامی شکایات کا ازالہ ان کی دہلیز پر کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وفاقی محتسب اعلی کی طرف سے عوامی شکایات کا ازالہ ان کی دہلیز پر کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، 2015 میں وفاقی محتسب جناب سلمان فاروقی کی انتھک کوششو ں سے پورے ملک میں 2 لاکھ افراد کی شکایات کا مفت ازالہ کیا گیا۔

محمد اشرف خان کنسلٹنٹ وفاقی محتسب، تفصیلات کے مطابق کنسلٹنٹ وفاقی محتسب لاہور محمد اشرف خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعلی کا ادارہ 1983میں قائم کیا گیا اس وقت سے لیکر آج تک خاموشی سے عوام الناس کے مسائل مفت حل کر رہا ہے، 2015میں وفاقی محتسب جناب سلمان فاروقی کی انتھک کوششو ں سے پورے ملک میں 2لاکھ افراد کی شکایات کا مفت ازالہ کیا گیا، لوگوں کے اعتماد کو مد نظر رکھتے ہوئے اب انہوںنے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی اداروں کے خلاف لوگوں کی شکایات ان کے دروازے پر حل کی جائیں گی۔

اس کام کو سر انجام دینے کیلئے انہوں نے ہر صوبے کے پانچ اضلاح میں اور وفاقی دارلحکومت میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کئے ہیں جس کے تحت ضلع قصور میں پہلی تاریخ 9/1/2016کوڈی او سی آفس میں لوگوں کی شکایات سنی گئی، اور اس موقع پر ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، اسی سلسلہ کے تحت گزشتہ روز پھول نگر کے لوگوں کی شکایات واپڈا ریسٹ ہائوس میں سنی گئی، اور کنسلٹ محمد اشرف خان نے موقع پر لوگوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے مسائل کے حل کیلئے ریجنل آفس لاہور میں جا کر یا ای میل کے ذریعے اپنی شکایات درج کروائیں ان کو ان کی تاریخ اور جگہ کے متعلق بذریعہ ڈاک اور ٹیلی فون کے ذریعہ اطلاع کر دی جائے گی، وفاقی محتسب اعلی کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ریسٹ ہائوس پھول نگر ضلع قصور کے لوگوں کی شکایات واپڈا ریسٹ ہائوس میں سنی گئی تھی اس موقع پر واپڈا ودیگر محکموں کے خلاف دی گئی 38درخواستیں سنی گئی تھی، اور 37درخواستوں کا فیصلہ سناتے ہوئے متعلقہ افراد کو شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے احکامات جاری کئے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126