وفاقی پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کی کارروائی، 57 افراد گرفتار

Police Action

Police Action

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے جی نائن سیکٹر میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے، کارروائی میں نو افغانیوں سمیت 57 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے جی نائن سیکٹر اور ملحقہ علاقوں میں علی الصبح سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سرچ آپریشن کے دوران 50 دکانوں، 10 ہاسٹلز اور 10 ہوٹلز کو چیک کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 57 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ گرفتار کیے جانے والوں میں نو افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیئے گئے ہیں۔