وفاق اور پنجاب کے وزرا دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی کر رہے ہیں، مرکزی صدر سید سرفراز نقوی

Press Conference

Press Conference

لاہور: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے جھنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مسلسل واقعات کے باوجود درگاہ لعل شہباز قلندر پر سکیورٹی انتظامات نہ کرنا سندھ حکومت کی نااہلی ہے، اگر سانحہ شکار پور کے اصل کرداروں کو سزا مل جاتی تو سانحہ سیہون رونما نہ ہوتا۔

انہوں نے ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی برسی کی مناسبت سے رابطہ مہم کے سلسلے ضلع جھنگ کے علاقہ گڑھ مہاراجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی نہیں کی جاتی، تب تک ایسے واقعات ہوتے رہیں گے، وفاق اور پنجاب کے وزرا دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی کر رہے ہیں، پرامن پاکستان کے لیے تکفیری سوچ کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ اس موقع پر تنظیم کے ڈویژنل صدر عدیل شجاع اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔