وفاقی اردو ینورسٹی سے ملحق مدارس کے نمائندوں کاڈاکٹر ظفر اقبال کی زیر صدارت اجلاس

کراچی: وفاقی اردو ینورسٹی سے ملحق مدارس دینیہ کراچی کے نمائندہ علماء کرام کاوفاقی اردو ینورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کی زیر صدارت اجلاس جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم،جامعہ فاروقیہ ، علامہ بنوریہ ٹاون ،جامعہ بنوریہ عالمیہ ، دارالعلوم کراچی ،جامعہ اسلامیہ کلفٹن ، جامعة النور ، جامعہ حمادیہ سمیت دیگر مدارس کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس میں شعبہ الحاق مدارس دینیہ کا قیام، بے اے، ایم اے، ایم فل، پی ایچ ڈی میں مدارس دینیہ کے طلبا کے داخلے اور ان کو دی جانے والی سہولیات پر وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیاگیا جبکہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پرمدارس دینیہ کے الحاق کو سبوتازکرنے کی کوشش اور شعبہ اسلامیات کے اساتذہ کے جبری تبادلوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علماء کرام نے کہاکہ آئندہ شعبہ الحاق برائے مدارس دینیہ کے خلاف کسی بھی قسم کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی باتیں کرنے والے ہمیشہ فقط باتیں ہی کرتے رہے ہیں، مدارس میںعصری علوم کو متعارف کرانے میں ڈاکٹر ظفر اقبال کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے عملی اقدامات کئے وہ قابل تحسین ہے۔

Dr Zafar Iqbal Chaired Meeting

Dr Zafar Iqbal Chaired Meeting

Dr Zafar Iqbal Chaired Meeting

Dr Zafar Iqbal Chaired Meeting

Dr Zafar Iqbal Chaired Meeting

Dr Zafar Iqbal Chaired Meeting