محسوس ہوتا ہے شمالی کوریا امن چاہتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے یوں محسوس ہوتا ہے شمالی کوریا امن چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اگلا صدارتی انتخاب بھی لڑنا چاہیں گے تا کہ ونفری اوپرا کو شکست دیں۔

ریاست پنسلوانیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا شمالی کوریا میزائل پروگرام ترک کرنے کی بات کر رہا ہے، لگتا ہے وہ امن چاہتا ہے لیکن وہ معاملے پر نظررکھے ہوئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کی شمالی کوریا معاملے پر تعاون کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ انتخابات میں ونفری اوپرا کو شکست دینا چاہتے ہیں۔