فیسوں میں 5 فیصد اضافہ نامنظور، 90 ہزار پرائیویٹ اسکول 8 اور 9 مارچ کو بند رہیں گے

School Closed

School Closed

لاہور (جیوڈیسک) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن اور پاکستان ایجوکیشن کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں دونوں فیڈریشنز نے آٹھ اور نو مارچ کو پنجاب بھر کے پرائیویٹ اسکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

پرائیویٹ اسکولز مالکان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ احتجاج فیسوں میں کم اضافے کی اجازت کے باعث کیا جائیگا، پرائیویٹ اسکول بل کے تحت فیسوں میں پانچ فی صد اضافہ کسی بھی صورت منظور نہیں۔

حکومت پرائیویٹ اسکول مالکان کو فیسوں میں کم از کم دس فی صد اضافہ کرنے کی اجازت دے۔