کھاد کی بوری کی قیمت میں 100 روپے اضافہ

Fertilizer

Fertilizer

کراچی (جیوڈیسک) کاشتکاروں کے لئے بری خبر، کھاد کی بوری کی قیمت میں 100 روپے تک کا اضافہ ہوگیا۔ کھاد بنانے والے کئی کارخانے گیس کی قلت کے باعث اس وقت بند ہوچکے ہیں۔

پیداواری عمل متاثر ہونے سے کھاد کی بوری کی قیمت میں اضافہ شروع ہوچکا ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق کھاد کی بوری 100 روپے اضافے سے 1600 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

کھاد کی قیمتوں میں اضافے سے کاشتکاروں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے، زرعی ماہرین کے مطابق کھاد کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا جس سے پھل، سبزیاں، دالیں، چاول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔