فیسکو میں گریڈ 4 کی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

FESCO

FESCO

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے فیسکو میں گریڈ 4 کی تقرری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار سردار زبیر احمد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فیسکو میں گریڈ 4 کی تقرری کے لیے قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے جا رہے اور نہ ہی یہ بھرتیاں میرٹ پر کی جا رہی ہیں۔ سفارشی افراد کو نوازا جا رہا ہے۔

لہذا عدالت نے گریڈ 4 میں تقرری کے اقدام کو روکنے کا حکم جاری کرے ، عدالت نے درخواست پر فیسکو چیف سے 14 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔