ہماری عیدیں اور خوشیاں کشمیری، فلسطینی اور شامی اقوام کی آزادی کے بغیر نامکمل ھیں. گوھر الماس خان

بریڈفورڈ برطانیہ (بابر علی چیمہ سے) عید الاضحٰی کے پر مسرت موقع پر یارکشائر اور گرد و نواح میں مختلف رنگارنگ تقریبات کا انعقاد و اہتمام کیا گیا تھا.

اس موقع پر شیڈو وزیر ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین کی طرف سے دئے گئے ظہرانے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر الماس خان نے مسلمانان عالم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عیدیں اور خوشیاں کشمیری، فلسطینی اور شامی اقوام کی آزادی کے بغیر نامکمل ھیں.

اور ان مسائل کے حل کے لیے حکومت برطانیہ اپنا مثبت کردار ادا کرے. اس موقع پر ایک کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی جس میں چوھدری الطاف حسین، پروفیسر راجہ مصدق، چوہدری حق نواز، راجہ ناظم علی، غضنفر اخلاص خان،حاجی قیوم، اعجاز فضل، شہزاد چوھدری، کامران حسین اور دیگر شامل ہیں.

Eid Events

Eid Events