فتح اللہ گولن کو بغاوت کرنے کا احتساب دینا ہو گا : وزیر اعظم ترکی

Binali Yildirim

Binali Yildirim

ترکی (جیوڈیسک) وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ ترکی پر بمباری کرنے والی دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گؤلن کو مستحق سزا ضرور ملے گی۔

آک پارٹی کے رہنما اور وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اپنی سیاسی جماعت کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کے دوران گؤلن کو ترکی کے حوالے کیے جانے کے معاملے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ “یہ دہشت گردوں کا سرغنہ ترکی آتے ہوئے جواب دہی کرے گا۔

قومی اسمبلی اور سرکاری عمارتوں پر بمباری اور ترکی کے اسلحہ کو اسی کے عوام کے خلاف استعمال کروانے والے اس انسان کو مستحق سزا دی جائیگی۔ ہم اس سے ہمارے شہیدوں اور غازیوں کا احتساب لے کر ہی رہیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی غدار اور دہشت گرد تنظیم ترکی کے اتحاد ویکجہتی کو بگاڑ نہیں سکے گی۔ اس تاریک شب کو اسپیکر وں سے بلند ہونے والی صلاۃ و اذانوں نے جس طرح ہمارے دل و جان کو یکجا کیا تھا اسی طرح ہمارے درمیان اتفاق و سلوک محشر کے روز تک جاری رہے گا۔

7 اگست کی استنبول ریلی پر بھی اپنے جائزے پیش کرنے والے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن اور ایک اہم موڑ تھا جس میں پوری ترک عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

انہوں نے اس ریلی میں شرکت کرنے والے اسپیکر ِ اسمبلی، ریپبلیکن پیپلز پارٹی اور نیشلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنماوں کا ایک بار پھرشکریہ بھی ادا کیا۔