ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کی ڈھائی لاکھ جعلی ڈگریوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا

Exact

Exact

لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے لاہور نے ایگزیکٹ کی 2 لاکھ 50 ہزار جعلی ڈگریوں کا ریکارڈ حاصل کرکے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی۔

فرانزک ماہرین نے ایگزیکٹ کے کمپیوٹرز اور سرورز سے ایسی ای میلز اور دستاویزات حاصل کرلی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے لاکھوں ڈگریاں طالب علموں کو جاری کی گئیں جب کہ اس حوالے سے فرانزک ماہرین نے ایک رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے جس میں کہا گیا ہے ایگزیکٹ کی 2 لاکھ 50 ہزارڈگریاں برآمد کرلی گئی ہیں جن میں سے 2 لاکھ ڈگریوں کا سرے سے کوئی ریکارڈ نہیں جب کہ 50 ہزار ڈگریاں بھی غیر واضح ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ڈگریاں خلیجی ممالک کے طالب علموں کو جاری کی گئیں جب ک کمپنی ڈگری کروڑوں روپے میں فروخت کیا کرتی تھی۔ فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی طالب علموں کو بلیک میل کیا کرتی تھی اور طلبا کو روپے جمع نہ کرانے کی صورت میں ڈگری منسوخ کرنے کی دھمکیاں بھی دی جاتی تھیں۔