ایف آئی اے ٹیم کی آج مصطفی کمال اور ڈاکٹر صغیر سے ملاقات متوقع

 Mustafa Kamal and Dr Sagheer

Mustafa Kamal and Dr Sagheer

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے ’’را‘‘ سے مبینہ رابطوں پر معلومات حاصل کرنے کے لیے ایف آئی اے ٹیم کی آج دوپہر مصطفی کمال اور ڈاکٹر صغیر سے ملاقات کا امکان ہے

ادھر سرفراز مرچنٹ کو پاکستان آ کر بیان دینے کے لیے سمن بھیج دیئے گئے ہیں۔سرفراز مرچنٹ کو سمن پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے بھجوائے گئے۔جس میں انہیں ایم کیو ایم کے راسے مبینہ تعلق پر بیان ریکارڈ کرانے کو کہا گیا ہے۔سرفراز مرچنٹ کو براہ راست ایف آئی اے کی جانب سے بھی سمن موصول ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی نے بھی سرفراز مرچنٹ کو لندن ٹیلےفون کیا اور دعوت دی کہ وہ پاکستان آ کر بیان ریکارڈ کرائیں۔سرفراز مرچنٹ کہتے ہیں کہ وہ اپنے قانونی معاونین سے مشاورت کے بعد سوموار تک جواب دیں گے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے کراچی میں مصطفی کمال سے رابطہ کیا ہے اور ایف آئی اے کی انکوائری میں تعاون کی دعوت دی ہے، ذرائع کے مطابق آج ایف آئی اے حکام کی مصطفی کمال سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

جبکہ سابق وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے حکام نے فون پر رابطہ کرکے ملاقات کی درخواست کی ہے۔