فیلڈنگ کرتے ہوئے اظہرکا ٹخنہ زخمی ہو گیا، منیجر

Azhar Ali

Azhar Ali

کھلنا (جیوڈیسک) بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال کی جارحانہ بیٹنگ کا اظہر علی بھی نشانہ بن گئے۔

محمد حفیظ کی بولنگ پراوپنر نے ایک زوردار اسٹروک کھیلا تو گیند سیدھی شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کرنے والے اظہر علی کے ٹخنے پر جالگی، وہ درد سے کراہتے ہوئے میدان سے باہر گئے۔

حارث سہیل ان کی جگہ فیلڈنگ کرتے رہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اظہر علی زخمی تمیم اقبال کے اسٹروک پر ہوئے اور معذرت محمد حفیظ کرتے نظر آئے، قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہاکہ مڈل آرڈر بیٹسمین تکلیف کی وجہ سے میدان میں نہیں آئے،ایکسرے کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہو گی۔