فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، میسی الیون کا آج بڑا امتحان

Football World Cup

Football World Cup

ماسکو (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈکپ میں ہار کی گنجائش ختم، ناکامی پر ٹیموں کے گھر جانے کا سلسلہ شروع، آج چار میچ کھیلے جائیں گے، نائیجیریا سے شکست، لیونل میسی کی ارجنٹائن کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گی۔

فٹبال ورلڈ کپ، لیگ میچوں میں ہی ناک آؤٹ مرحلہ شروع ہو گیا۔ گروپ سی میں آج آسٹریلیا کا پیرو ڈنمارک کا فرانس سے جوڑ پڑے گا، دونوں میچ شام سات بجے شروع ہوں گے۔ پیرو کی ٹیم پہلے ہی عالمی کپ سے باہر ہوچکی، آسٹریلیا کی بھی ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی مشکل ہے۔

گروپ ڈی میں ارجنٹینا کو رات گیارہ بجے، نائیجیریا کا سامنا ، جیت ہی میسی الیون کو واپسی کی امید دلا سکتی ہے۔ روسی بلی نے دوبار کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن کے ہارنے کی پیش گوئی کر دی ہے، ناقابل شکست کروشیا کا ،،رات گیارہ بے آئس لینڈ سے مقابلہ ہو گا، نائیجیریا کی فتح ارجنٹائن اور آئس لینڈ دونوں کو گھر بھجوا دے گی۔