فیفا ورلڈ کپ جتنا بڑا ٹورنامنٹ اتنا ہی بڑا انعام، فاتح ٹیم کو 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ملیں گے

FIFA World Cup

FIFA World Cup

ماسکو (جیوڈیسک) فیفا ورلڈ کپ جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے اتنا ہی بڑا انعام بھی رکھا گیا ہے، میگا ایونٹ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی رقم بطور انعام دی جائی گی۔

فیفا ورلڈ کپ کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ، یہ صرف کھیل نہیں بلکہ ٹرافی پر قبضہ جمانے کی جنگ ہے جس میں 32 عالمی ٹیموں میں زور کا جوڑ پڑے گا۔

میگا ایونٹ جیتنے والے ٹیم پر انعامات کی برسات ہو گی جس میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا انعام بھی شامل ہے تاہم فائنل ہارنے والی ٹیم بھی 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی حق دار ٹھہرے گی۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالرز کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔