جنگجوئوں کے خلاف لڑائی، دو ایرانی انقلابی گارڈز ہلاک

Irani Shaheed

Irani Shaheed

دمشق (جیوڈیسک) شام میں صدر بشارالاسد کے مخالفین کے خلاف لڑتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں شام میں باغیوں سے لڑائی کے دوران ایرانی فوج کے دو اہلکار فرشاد حسونی زادہ اور حمید مختار بند المعروف ابو زھراء ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مقتول فرشاد حسونی زادہ پاسداران انقلاب کی “صابرین” ملیشیا کا سابق کمانڈر رہ چکا ہے،صابرین ملیشیا 2000ء کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔

ابتداء میں اس میں شامل جنگجوئوں اور فوجیوں کو ایران کے شمال مغربی کرد اکثریتی علاقوں میں کردوں کی مزحمت کچلنے کے لیے استعمال کیا گیا اس کے علاوہ اسی ملیشیا کو پاکستان کی سرحد سے متصل بلوچ اکثریتی علاقوں میں بلوچ علیحدگی پسندوں کے خلاف بھی استعمال کیا گیا۔جب عراق کے وسیع علاقے پر داعش نے قبضہ کیا تو ایران نے صابرین کے جنگجوئوں کو جنرل قاسم سلیمانی کی قیادت میں عراق کی سامراء گورنری میں منتقل کر دیا۔