فجی : سمندری طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہو گئی

Fiji Sea Storm

Fiji Sea Storm

سووا (جیوڈیسک) فجی میں سمندری طوفان ونسٹن نے ہر طرف تباہی مچا دی۔ طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اکیس ہو گئی ہے۔

طوفان کے بارے میں خیال ہے کہ یہ جنوبی نصف کرہ ارض پر آنے والا شدید ترین طوفان تھا۔ جس میں 300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے ہوائیں چلیں۔

طوفان کے بعد صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ طوفان سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ بھی لگایا جا رہا ہے۔