فلم ’دنگل‘میں بچوں نے مجھ سے 10 گنا بہتر اداکاری کی، عامر خان

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ فلم ’دنگل‘ میں شامل بچوں نے ان سے دس گنا بہتر اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

بھارتی اداکار عامر خان جو مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں، اپنی نئی آنے والی فلم ’دنگل‘ کے حوالے سے ایک انٹریو میں کہنا تھا کہ فلم میں اگر اداکاری کے حوالے سے بات کی جائے تو فلم میں موجود تمام بچوں نے مجھ سے 10 گنا زیادہ بہتر اداکاری کی اور اس بات کو ناظرین فلم دیکھنے کے بعد ضرور سمجھ جائیں گے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 25 سال سے فلم میں کام کررہا ہوں لیکن فلم دنگل میں شامل بچوں نے بہت زبردست کام کیا اور وہ مجھ سے بہت زیادہ باصلاحیت ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’’دنگل‘‘ 23 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جب کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کا بڑی شدت سے انتظار کیا جارہا ہے اور فلم کے ٹریلیر نے بھی سوشل میڈیا پر تاریخ رقم کر دی ہے۔