فلم آنٹ مین نے دو ہفتوں میں 116 عشاریہ 8 ملین ڈالر کما لئے

Ant-Man

Ant-Man

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر سے سجی ہالی وڈ سائنس فکشن ایکشن فلم آنٹ مین 17 جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنی اور دیکھتے ہی دیکھتے چھا گئی۔

فلم نے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ تھری ڈی فلم نے شائقین کا مزہ دوبالا کر دیا۔

اداکارہ پاؤل رڈ نے فلم میں سپر ہیرو کا کردار ادا کیا ہے جو چھوٹی سی چیونٹی کے روپ میں دشمنوں کے چھکے چھڑا دیتا ہے۔

فلم نے امریکا کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔ باکس آفس پر دوسرا نمبر ایکشن کامیڈی سے بھرپور سائنس فکشن فلم پکذل کا ہے۔ 24 جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم 24 ملین ڈالر کما چکی ہے۔

تیسرے نمبر پر بچوں کی پسندیدہ اینیمیٹڈ فلم منئوس ہے جس کی شرارتوں اور ایکشن سے بچے اور بڑے خوب محظوظ ہو رہے ہیں منئوس بائیس عشاریہ نو ملین ڈالر سمیٹ چکی ہے۔