بجرنگی بھائی جان نے 100 کروڑ سے زائد کمالیے

Bajrangi Bhaijaan

Bajrangi Bhaijaan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی نئی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کا سفر شروع کردیا ہے۔

دبنگ خان کی فلم نے ریلیز کے پہلے روز صرف بھارت میں 27 کروڑ 25 لاکھ روپے دوسرے دن 36 کروڑ 60 لاکھ جب کہ تیسرے روز 38 کروڑ 75 لاکھ سے زائد کا بزنس کرکے 3 دن میں تیز ترین 100 کروڑ کمانے والی فلم بن گئی۔