فلم برادرز نے 3 دن میں 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا

Brothers

Brothers

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن ملہوترا کی فلم ’’برادرز‘‘ 2 باکسر بھائیوں کی کہانی پر مبنی ہے جب کہ فلم میں اداکار اکشے کمار، سدھارت ملہوترا، جیکی شروف اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

فلم شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے جب کہ فلم نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے 3 دن میں تیزی سے 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے بعد سال کی دوسری تیز ترین کمائی والی فلم بن گئی ہے تاہم باکس آفس پر فلم کی کامیابی کا سفر ابھی جاری ہے۔

فلم نے اپنی ریلیز کے پیلے تین دنوں میں مجموعی طور پر 52.08 کروڑ کی کمائی کر لی ہے۔