فلم نگری میں سلمان خان کی مرہون منت ہوں، زرین خان

Zarin Khan

Zarin Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ زرین خان نےبالی ووڈ میں اپنی انٹری کو سلمان خان کے مرہون منت قرار دے دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ویر‘‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیااور خوب پذیرائی حاصل کی لیکن اپنی پہلی فلم کے بعد طویل عرصہ کوئی بھی بڑی فلم دینے میں ناکام رہیں جب کہ طویل عرصے فلمی دنیا سے دور رہنے کے بعد گزشتہ سال فلم نگری میں واپسی کی ہے جس کا سہرا انہوں نے فلم نگری کے سپر اسٹار سلمان خان کے سر سجایا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو زرین خان کا کہنا تھا کہ بچپن سے اداکاری کا شوق تھا اگر سلمان خان میری مدد نہ کرتے تو کبھی بھی میرا شوق پورا نہ ہوتا جب کہ دبنگ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا توضرور کروں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ زرین خان نے سلمان خان کے مدمقابل فلم ’’ویر‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔