فلم کی ہدایتکارہ بننا چاہتی ہوں : سونم کپور

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میں فلم کی ہدایتکار بننا چاہتی ہوں لیکن اس وقت بہت زیادہ کام کر رہی ہوں اور اچھے اور معیاری کام سے پیچھے ہٹنا مشکل فیصلہ ہے جس کے لئے مجھے ایک سال کا عرصہ درکار ہو گا۔ میں جیسے ہی فارغ ہوئی تو فلم کے موضوع پر کام شروع کر دوں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور فلم ”پیڈ مین“ میں اداکار اکشے کمار اور رادھیکا اپتے کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ فلم 9 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔