فلم انڈسٹری میں مقابلے سے خوف زدہ نہیں ہوں، ٹینا اہوجا

Tina Ahuja

Tina Ahuja

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے ناموراداکارگوندا کی بیٹی اور خوبرواداکارہ ٹینا اہوجا کااپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں مقابلے کے رجحان سے خوفزدہ نہیں ہوں بلکہ اپنے کام سے نام بناناچاہتی ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹینا اہوجا نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ لیجنڈ اداکاردھرمیندرمیرے والدین کی آئیڈیل شخصیت ہیں جن کے بارے میں ہمیشہ سنتی رہتی تھی تاہم ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے گھبرا رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں مقابلے کے رجحان سے خوفزدہ نہیں ہوں بلکہ اپنےکام سے نام بنانا چاہتی ہوں جب کہ میں اپنے والد کے مشوروں پرعمل کرتی ہوں اورانہوں نے اپنے کام پرتوجہ دینے اورمقابلے کے رجحان سے دور رہنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ٹینا اہوجافلم ’’سیکنڈہینڈ ہس بینڈ‘‘میں لیجنڈاداکار دھرمیندراور پنجابی گلوکارگیپی گریوال کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جو کہ 3 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔