انڈسٹری میں ہر کوئی کم وقت میں زیادہ کمانا چاہتا ہے، نغمہ بیگم

 Nagma Begum

Nagma Begum

لاہور (جیوڈیسک) فلم انڈسٹری کا سنہری دور واپس لانے کے لیے خلوص نیت سے کام کرنے کے ساتھ حکومتی سرپرستی بھی ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار سنیئر اداکارہ نغمہ بیگم نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹوڈیوز کی ویرانی دیکھ کر بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ کسی شوٹنگ کے لیے اگر اسٹوڈیو جاؤں تو ماضی کے دریچے کھل جاتے ہیں۔

ہمارے دور میں ذاتی اختلاف کے بجائے ایک دوسرے سے بہتر کام کرنے کے لیے کوشاں ہوتے۔ اب تو ہرکوئی کم وقت میں زیادہ کمانے کے چکر میں لگا ہوا ہے۔

اسی لیے معیار نام کی کوئی چیز ہی نہیں رہی۔ بہت سی گلوکارائیں ملکہ ترنم نور جہاں سمیت دیگر معروف سنگرز کے گانے کر شہرت حاصل کرگئیں مگر کوئی فنکار کسی کو کاپی کرکے کامیاب نہیں ہو سکا۔ کراچی میں فلمیں بننے سے کچھ امید پیدا ہوئی ہے وقت کے ساتھ اس میں بہتری بھی آئے گی۔