فلم انڈسٹری کو نئی سوچ رکھنے والوں کی ضرورت ہے، زارا شیخ

Zara Sheikh

Zara Sheikh

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ زارا شیخ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو نئی سوچ رکھنے والوں کی ضرورت ہے۔ عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

اپنے ایک انٹرویو میں زارا شیخ نے کہا نئے لوگوں نے دو تین سال میں حوصلہ افزاء نتائج دیے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے امید پیدا ہوچلی ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں جلد بحال ہوجائیں گئیں۔

ایک عرصہ بعد عیدالفطر پر سینماؤں میں دو سے زائد پاکستانی فلمیں نمائش ہورہی ہیں۔ اس وقت جو فلمیں بنارہے ہیں وہ داد اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔ زارا شیخ نے کہا کہ فلم لاہور میں بنے یا کراچی سمیت کہیں بھی وہ پاکستانی فلم ہے۔ زارا شیخ نے کہا کہ میری ایک فلم ’’دیوداس‘‘ ریلیز کے لیے تیار ہے جب کہ فی الحال نیا کوئی پراجیکٹ سائن نہیں کیا ہے۔