فلم انڈسٹری کے لیے سوچ کی تبدیلی بہت اہم ہے، سعود

Saud

Saud

کراچی (جیوڈیسک) معروف اداکار سعود نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے سوچ کی تبدیلی انتہائی ہام ہے اور فلم انڈسٹری کی کامیابی ایک اچھی سوچ کی وجہ سے ممکن ہوسکی ہے، جب تک ہم روایتی فلمیں بناتے رہے مشکلات سے نہیں نکل سکے لیکن جب سے اچھے موضوعات پر فلمیں بن رہی ہین تو فلم بین بھی ان کا خیر مقدم کررہے ہیں۔

سعود کا کہنا تھا کہ ماضی میں فلموں کے موضوعات پرتوجہ دینے کے بجائے ایک ہی ڈگر پر کام کرتے رہنے کی وجہ سے انڈسٹری زوال کا شکار ہوئی۔ ہمارے پاس موضوعات کی کمی نہیں لیکن اسے اپنانے کی کوشش نہیں کی گئی تھی۔