فلم “کنگ فو یوگا” میں جیکی چن کے ساتھ کام نہیں کر سکتا، عامر خان

Aamir Khan and Jackie Chan

Aamir Khan and Jackie Chan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا ہے کہ وہ بھارت اور چین کے اشتراک سے بننے والی فلم “کنگ فو یوگا” میں جیکی چن کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان کا کہنا تھا کہ بطور اداکار جیکی چن ان کے پسندیدہ اداکار ہیں اوران کے ساتھ فلم میں کام کرنا اعزاز کی بات ہے تاہم اس وقت وہ اپنی نئی فلم “دنگال” کی مصروفیت کے باعث کسی اور پراجیکٹ کو وقت نہیں دے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم دنگال میں ایک ریسلر کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کشتی بھی سیکھ رہے ہیں اوراپنی تمام تر توجہ صرف اس فلم پر ہی مرکوز کر رکھی ہے جس کی وجہ سے وہ کسی اورپراجیکٹ کے ساتھ انصاف نہیں کرپائیں گے۔

واضح رہے کہ چین اوربھارت کے اشتراک سے “کنگ فو یوگا” کے نام سے بننے والی اس فلم میں بھارتی ثقافت اورچینی مارشل آرٹ کو دکھایا جانا تھا۔