فلم باجی راؤ مستانی میں میرا کردار کیرئیر کے لیے اہم سنگ میل ہے، پریانکا چوپڑا

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں میرا ’’کاشی بائی‘‘ کا کردار کیرئیر کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں یہی نہیں اداکارہ نے ہالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جب کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں تاریخی کردار اداکرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں میرے کردار ’’کاشی بائی‘‘ کوامید سے بڑھ کرسراہا گیا جو میرے لیے ناقابل یقین ہے جب کہ کاشی بائی کا کردار میرے فلمی کیرئیر کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہے جسے شائقین مدتوں تک یاد رکھیں گے۔

دوسری جانب بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اور شاہد کپور نے بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اداکاری کو سراہا ہے جس پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں اداکار رنویر سنگھ ، پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔