فلم تماشا دیکھنے کے لئے بے چین ہوں : پریانکا چوپڑا

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم تماشا دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔

پریانکا چوپڑا جو کہ سنجے بھنسالی کی آنے والی تاریخی رومانس فلم باجی راﺅ مستانی میں دپیکا اور رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فلم تماشا دیکھنے کے لئے اتنی بے تاب ہوں کہ اب اس کا انتظار نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر نیک خواہشات اور دعائیں تماشا کی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم تماشا میں رنبیر کپور اور دیپیکا پڈکون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔