فلم تم بن کے سیکوئل کا ٹیزر اور گانا جاری کر دیا گیا

Tum Bin 2

Tum Bin 2

ممبئی (جیوڈیسک) دو ہزار ایک میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی رومانٹک فلم تم بن کے سیکوئل تم بن ٹو کا ٹیزر اور گانا جاری کر دیا گیا۔

نئی فلم 18 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ ہدایتکار انوبھو سنہا کی فلم تم بن ٹو دو ہزار ایک کی بلاک بسٹر فلم تم بن کا سیکوئل ہے۔ نئی فلم میں نیہا شرما ، ادتیہ سیل اور آشم گولاٹی مرکزی کردار میں نظر آ رہے ہیں۔

فلم کا نیا گانا کوئی فریاد کا ٹیزر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ۔ رومانٹک فلم اٹھارہ نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔