فلم فیئر :’’باجی راؤ مستانی‘‘نے 9 ایوارڈز جیت لیے

Bajirao Mastani

Bajirao Mastani

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے61ویںفلم فیئر ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا۔باجی راو ٔمستانی نے بہترین فلم سمیت مجموعی طور پر 9 ایوارڈز جیت کر میلہ لوٹ لیا ۔

باجی راؤکی تلوار جب چلی،تو اس سے آگے اور پیچھے آنے والی کسی فلم کی ایک نہ چلی،باجی راؤ مستانی بہترین فلم قرار پائی جبکہ رنویر سنگھ بہترین اداکار قرار پائے۔باجی راؤ مستانی نے سنجے لیلا بھنسالی کو بہترین ہدایت کار اورپریانکا چوپڑا کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ بھی دلوادیا۔

شریا گوشال نے باجی راؤ کا ہٹ گانا دیوانی مستانی گایا تو وہ بہترین گلوکارہ قرار پائیں۔دپیکا پڈوکون نے فلم پیکو کے لئے بہترین اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

انیل کپور فلم ’’دل دھڑکنے دو ‘‘کے لئے بہترین معاون اداکار قرار پائےجبکہ سلو بھائی کی بجرنگی بھائی جان،بہترین اسٹوری کا ایورڈ لینے میں کامیاب ہوئی۔