فائنل میں کامیابی ٹیم کی اچھی کارکردگی کا نتیجہ ہے، مصباح الحق

Misbah

Misbah

دبئی (جیوڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم ہر کسی نے اپنی ذمہ داری اچھے طریقے سے نبھائی اور فائنل میں کامیابی ٹیم کی اچھی کارکردگی کا ہی نتیجہ ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی اور کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل کو بہت انجوائے کیا جب کہ ٹیم میں موجود ہر شخص نے اپنی ذمہ داری کو اچھے طریقے سے نبھایا جس کی وجہ سے فائنل میں کامیابی حاصل ہوئی۔ان کا کہناتھا کہ ٹارگٹ بہت بڑا تھا تاہم اوپنرز بالخصوص نے ڈیوائن اسمتھ نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ سے اعتماد اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا جب کہ فائنل کھیلنا اعزاز کی بات ہے تاہم آج کا دن اسلام آباد یونائیٹڈ کا تھا اور جیت پراسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دیتاہوں۔