زیارت کی خبریں 15/3/2017

Ziarat

Ziarat

زیارت : پانچواں آل ڈسٹرکٹ زیارت کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل سپر کنگ زیارت اور سپر سکسسز کرکٹ کلب پیچی کے درمیان کھیلا گیا جس میں سپر سکسسز پیچی نے مخالف ٹیم کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔اور پانچواں آل ڈسٹرکٹ زیارت کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم قرار پائی ۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی کنزرویٹر فارسٹ زیارت فارو ق کاکڑ تھے ۔ان کے علاوہ ڈی سی فارسٹ جان محمد سارنگزئی، غلام حید رکاکڑ، مدثراحمد کاکڑ شفقت اللہ ودیگر بھی موجود تھے۔کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فاروق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے انعقاد سے معاشر ے میں مثبت تبدیلیاں آسکتی ہیں ۔ نوجوان کھیل پر توجہ دے کر ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیںاسی لئے نوجوانوں کو چائیے کہ وہ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔کھیلوں کے انعقاد سے ایک صحت مندانہ معاشرہ تشکیل دی جاسکتی ہے ۔زیارت میں جو کہ ان دنوں شدید سردی کا موسم ہے لیکن اس طرح کے ٹورنامنٹ کا نعقاد انتہائی قابل تعریف ہے اس پرمیں ٹورنامنٹ کمیٹی او رمنتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید ٹورنامنٹز کا انعقاد کیا جائیگا اور نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کی جائینگی ۔اس کے بعد مہمان خصوصی ودیگر آنے والے مہمانوں نے کھلاڑیوں اور منتظمین میں انعامات بھی تقسیم کئے۔مہمان خصوصی کی جانب سے ٹورنامنٹ کے ونر ٹیم کے لئے تین ہزار ، رنر کے لئے دو ہزار جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے ٥ ہزار وپے دینے کا علان کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زیارت: ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی زیارت ہدایت اللہ کاکڑ،ملک حبیب اللہ، اجمل خان کاکڑ،عبدالہادی کاکڑ ودیگر نے حاجی اختر ماما کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صر جمیل عطاء فرمائیں ۔